ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایچ یواور اے ایم یوکے نام نہیں بدلے جائیں گے:پرکاش جاوڈیکر

بی ایچ یواور اے ایم یوکے نام نہیں بدلے جائیں گے:پرکاش جاوڈیکر

Tue, 10 Oct 2017 00:14:01    S.O. News Service

نئی دہلی 9اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکرنے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اور بنارس ہندویونیورسٹی(بی ایچ یو)کے ناموں میں تبدیلی کرنے کاحکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی)کے ایک پینل نے مشورہ دیاتھاکہ کاشی ہندویونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ناموں سے ہندو اور مسلم جیسے الفاظ کوہٹایاجاناچاہئے کیونکہ یہ الفاظ ان یونیورسٹیوں کی سیکولر شبیہ کو نہیں دکھاتے ہیں۔قابلِ ذکرہے کہ اس پینل کی تشکیل10مرکزی یونیورسٹیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے کی گئی تھی۔پینل نے ان سفارشات کوAMUکی آڈٹ رپورٹ میں بنا دیاتھا۔پینل کے ایک رکن نے کہاکہ سینٹرل گورنمنٹ کی جانب سے فنڈحاصل کرنے والی یونیورسیٹیاں سیکولرادارے ہیں لیکن ان یونیورسٹیوں کے ساتھ منسلک نام سے متعلق اصطلاح اس ادارے کے سیکولرشبیہ کی عکاسی نہیں کرتی ہے۔پینل کے رکن نے کہا کہ ان یونیورسٹیوں کو علی گڑھ یونیورسٹی اور کاشی یونیورسٹی کہا جا سکتا ہے یا ان یونیورسٹیوں کے نام ان بانیوں کے نام پر رکھے جا سکتے ہیں۔


Share: